GBviews

Thursday 20 December 2018

Sea Buckthorn Buru in burushaski

بُورُو
ایک جڑی بوٹی / جنگلی پودا جس پر پیلے رنگ کے چھوٹے جنگلی پھل/ بیرے ہوتے ہے بروشسکی زبان میں بُورُو کہا جاتا ہے چترالی / کھوار زبان میں میرغنز اور انگریزی میں اسکو sea buckthorn کہا جاتا ہے اردو میں بھی شائد اسی نام سے جانا جاتا ہے۔  اس کا سائنسی نام Hippophae Rhamnoids ہے۔ یہ پودہ سخت قسم کا خاردار ہوتا ہے اس کو گلگت بلتستان خصوصً یاسیںن میں باڑ کے طور پہ استمال کیا جاتا ہے۔اس کو خشک کر کے جلانے کے لیے لکڑ کے طور پہ بھی استمال کیا جاتا ہے۔ یہ پودہ جسامت میں زیادہ بڑا نہیں ہوتا کم سے کم 2.5 سے 7 میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اس پودے کے پیلے پھل کو طب میں استمال کیا جاتا ہے جس سے مختلف قسم کے میڈیسن بنائے جاتے ہے۔ خاص کر یہ پودہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے ، کولسٹرول کو کم کرنے اور جلد کو خشکی سے بچانےکے لیے اس پھل کا رس نکال کر استمال کیا جاتا ہے۔  اور یہ رس معدے کی جلن اور جون کے شریانوں کو صاف کر کے مختلف بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔اس پھل کے رس میں وٹامن C , D اور دوسرے نیوٹرنٹس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہے۔ اس کا رس نکال کر پرانے زمانے میں خواتین کریم کے طور پر چہرے پہ لگانے کے لیے استمال کرتے تھےتھے جس کو چُوپ کہا جاتا ہے خاص کر زچگی کے بعد استمال  کیا جاتا تھا ۔ کیونکہ یہ جلد کو ملائم اور چہرے کے جھریوں کر ختم کرتا ہے۔ اجکل مارکیٹ میں  اس سے بنے مختلف پروڈکٹس مینسر ہے خاص کر Sea Buckthorn Oil مشہور ہے۔